(باخبر سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات میں انگریزی زبان کے حوالے سے ”کارپس لینگویسٹیک اور ا کویسٹیک پونیٹک“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی آف سوات کے ا نگلش اینڈ فارن لینگویج سٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ نے کیا۔سیمینار میں علامہ اقبال یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کمال خان اور ایئر یونیورسٹی کے ڈاکٹر تحسین ظہرا نے بطور مہمان سپیکر شرکت کی اور موضوع پر تفصیلی بحث کی۔ سیمینار میں ٹیکنیکل سیشن اور سوال و جواب کے سیشن منعقد ہوئے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد جمال خان تھے۔وائس چانسلر نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار نصاب کو سمجھنے میں طلبہ کی مدد کرتے ہیں اور آگے چل کر ایم فل یا پی ایچ ڈی میں جانا چاہے تو با آسانی اس میں ریسرچ کر سکتے ہیں۔
Swat
