سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف میں آگ کی چنگاری سے رکشہ زدمیں آکر جل گیا۔ پولیس کے مطابق سیدوشریف میں سرکاری ادارہ کے چوکیدار مرادعلی ولد علی بہادر سکنہ افسر آباد نے گودام کی صفائی کرتے ہوئے رکشہ میں کاغذ کے گتے رکھ دیے کہ اس دوران کوڑاکرکٹ کو لگی آگ کی چنگاریوں سے آگ پکڑ لیا اور یوں رکشہ جل کر راکھ ہوگیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
Swat
