سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں گرمی کا زور کم اور بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک سوات میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
Swat
