سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے مین بازار میں الیکٹرونکس کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی اشیا جل گئیں۔ دکان کے مالک نثار علی کے مطابق رات کے وقت نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کی دکان میں آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نتیجتاً دکان میں موجود سیکڑوں الیکٹرونکس اشیا جل گئیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
Swat
