سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف اپر سوات کے کارکنوں نے ڈیڈک چیئرمین شپ کے لیے تحریک کاآغاز کردیا۔ حلقہ پی کے 2 اور 3 کے کارکنوں کے ساتھ ملاقاتوں اور بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔اس حوالے سے کالام میں پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عزیز کالامی، ابرار کوہی سمیت دیگر سرگرم کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ محمود خان حلقہ پی کے 2سے منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی کو ڈیڈک چیئرمین یا وزارت دینے کا اعلان کریں۔ کیونکہ میاں شرافت علی نے پی ایم ایل ن کے صدر امیر مقام کو بھاری ووٹوں سے ہرایا تھا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی کے 2 اور 3 میں کارکنوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور ان کو اس تحریک پر آمادہ کیا جائے گا۔
Swat
