Swat

بحرین تا کالام روڈ کی تعمیر میں تیزی لائی جائے، فضل حکیم

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بحرین سے کالام تک روڈ کے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔ اس ضمن میں سست روی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈیڈک آفس سیدو شریف میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ظاہر خان،نیسپاک کے ریذیڈنٹ انجینئر ایمل اقبال، پراجیکٹ منیجر منور اقبال اور ایس ڈی او خالد امان نے بھی شرکت کی۔فضل حکیم نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں کو سہولیات دینا پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔سوات میں نئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے جن پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ چکدرہ سے کالام تک روڈ کے تعمیراتی کام کو اگلے سیزن تک مکمل کیا جائے گا۔ جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو ریلیف ملے گا بلکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو بھی بہت آسانی ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مینگورہ کو ایک ماڈل شہر بناکر شہر سے گندگی ختم کی جائے اور اسے صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنایا جائے۔ مینگورہ شہر کے نکاسی آب کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ مینگورہ شہر کے عوام کو بارش اور نکاسی آب کی وجہ سے تکالیف نہ اٹھانا پڑے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔