Swat

بونیر یونی ورسٹی کے زیر اہتمام سوات میں دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  یونی ورسٹی آف بونیر کے زیر اہتمام سوات میں صوبے کی تاریخ میں پہلی باردوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے الیکٹریکل،کمونی کیشن اور کمپیوٹر انجینئرنگ اختتام پذیر، جس میں 20 ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے یونی ورسٹی آف بونیر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد فاروق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس ieee کے زیر نگرانی جوکہ امریکہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور ieeeہائی کوالٹی ریسرچ اور ٹیکنالوجی کانفرنس کیلئے دنیا بھر میں الیکٹر یکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کیلئے مانا جاتا ہے۔ آج کل کے جدید دور میں ہر ملک سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترقی پذیر ملک کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا ترقی پذیر ممالک ترقی یافتہ ممالک کی سائنس میں پیش رفت سے فائدہ اُٹھا کر اپنے مسائل حل اور دیر پا ترقی کے خواب کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ کانفرنس میں سرحد یونی ورسٹی کے ڈاکٹر سلیم الرحمان، ڈاکٹر خالد رحمان ڈائریکٹر اور 20ممالک کے غیر ملکی سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔