Swat

پولیس ٹریننگ سکول سوات،آٹھویں بیچ کی تربیت مکمل،پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پولیس ٹریننگ سکول سوات میں آٹھویں بیچ کی تربیت مکمل ہونے کے بعد پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد سعید خان وزیر تھے۔ سکول میں آٹھویں بیچ میں 254 پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی جن کا تعلق خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع سے ہے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر بگل بجا یا گیا جس کے بعد پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔مہمانِ خصوصی نے سلامی لی اور تقریب کے اختتام پر بہتر کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ آخر میں تربیت مکمل کرنے والے اہلکار اپنے اضلاع کوروانہ ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔