سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں مسجد کی امامت پر پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے مابین تصادم کے بعد ڈی آر سی کی کوششوں سے راضی نامہ ہوگیا۔ فریقین ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لیں گے اور تنازعہ کے حل تک فریقین مسجد نہیں جائیں گے۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اخترخان اور پیش امام مفتی وزیرزادہ کے خلاف تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں مفتی وزیر زادہ سمیت پانچ افراد جبکہ پی ٹی آئی کے دو افراد زخمی ہوئے تھے،جس کے بعد مسجد کو تالا لگادیا گیا تھا۔فریقین کے مابین تحریری راضی نامہ ہوکر قرار پایا ہے کہ فریقین مقدمات واپس لیں گے اور مسجد نہیں جائیں گے۔ ڈی آر سی دس روز کے اندر اندر اس مسئلے کا حل نکالے گی، اور تب تک مسجد بھی بند رہے گی۔
Swat
