Swat

تیرانگ شموزئی، بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل بریکوٹ کے علاقہ تیرانگ شموزئی میں بھائی نے25سالہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ ریحانہ کی شادی گھر والوں نے پشاور کے ایک بوڑھے شخص سے کرائی تھی۔ مار پیٹ کی وجہ سے لڑکی نے اس شخص سے طلاق لی تھی اور اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر تھی جس پر ملزم مراد علی نے اپنی بہن ریحانہ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔