Swat

کالام، سبزی کے ٹرک میں دیار کی قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)     کالام سے سبزی کے ٹرک میں بھاری تعداد میں دیار کی قیمتی لکڑی اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ فارسٹ اہلکاروں نے ایک اطلاع پر سبزی سے بھرے ٹرک کی تلاشی لی، جس میں اوپر سبزی اور سبزی کے نیچے56 عدد دیار کے سلیپر جس کی قیمت لاکھوں روپے ہے، کو برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایف او محکمہ جنگلات شاہ حسین نے رابطہ پر بتایا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے اور جلد ہی اس کے بڑے بڑے نام سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔