سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ابراہیم ساکن چکڑی موقع پر جاں بحق اور دوسرا موٹر سائیکل سوار وحید زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
