Swat

سوات کا ایک اور بڑا اعزاز، ایشین گیمز میں ماسٹر شفیع ٹیکنیکل کوچ ہوں گے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کا ایک اور بڑا اعزاز، ایشین گیمز میں ماسٹر شفیع الرحمان ٹیکنیکل کوچ کے فرائض انجام د یں گے۔ کھٹمنڈو نیپال میں ساؤتھ ایشین ووشوججز سیمینار اورایک ایگزامنیشن کورس منعقد ہوا، جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل مارشل آرٹس کوچ ماسٹر شفیع الرحمان نے شرکت کی اور کورس مکمل کر کے امتحان بھی پاس کیا۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز ماہِ دسمبر میں نیپال میں ہوں گے،جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل مارشل آرٹس کوچ ماسٹر شفیع الرحمان اب ٹیکنیکل کوچ کے فرائض انجام د یں گے۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرح سے سوات اور پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ سوات میں ہر میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے پیدا ہوتے ہیں،مگر آگے آنے میں انہیں مشکلات ہوتی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔