سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکاری ہسپتال میں آنے والے مزید سات افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد482 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان محی الدین کے مطابق اس وقت سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں ڈینگی کے نو مریض زیرِ علاج ہیں۔
