Swat

اسلام آباد کی ممکنہ بندش، عوام کا چھٹی پر اپنے آبائی علاقہجانے کا فیصلہ

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    آزادی مارچ اور سڑکوں کی ممکنہ بندش کے پیشِ نظر اسلا م آباد میں رہنے والے لوگوں نے آبائی گاؤں جانے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں خیبر پختون خواہ کے رہائشی سرکاری و نجی ملازمین اور کاروبار کرنے والے کچھ افراد نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان اور ان کے ساتھیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات یا جمعہ کو وہ آبائی گاؤں روانہ ہوں گے۔ حالات قابو میں آنے کے بعد وہ واپس جائیں گے۔ اس سلسلے میں پمز ہسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر سے جب فون پر باخبر سوات ڈاٹ کام نے رابطہ کیا، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے جمعہ کے دن کی چھٹی لی ہے۔ جمعرات کو ڈیوٹی کے بعد وہ اہل خانہ سمیت سوات روانہ ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔