Swat

مدین، طالبات کی گاڑی دریا میں گرنے سے 4 طالبات مع ڈرائیور زخمی

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سوات کے علاقے مدین میں طالبات کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے سے 4 طالبات اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بحرین سے طالبات لے جانے والی موٹر کار سُر پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری۔ گاڑی بحرین سے گرلز ڈگری کالج مدین جارہی تھی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار طالبات لائبہ،جویریہ، کائنات اور روزینہ ساکنان بحرین اور کار ڈرائیور افضل خان ولد نادر شاہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے مدین کے سول اسپتال منتقل کردئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔