Swat

بیدرہ، پشتون اور میاگان قومیں آمنے سامنے، پولیس کی بروقت مداخلت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے بیدرہ کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے اراضی پردو اقوام پشتونوں اورمیاں گان آمنے سامنے ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اقوام سے مذاکرات کرائے اور عدالتی فیصلے آنے تک کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کامعاہدہ کرلیا۔ پختون قوم کے مطابق دریائے سوات اور پہاڑوں کی زمینیں تقسیم کے وقت پشتون قوم کوملی ہیں۔ سیرئی سید اور ملا قوم کو دی گئی ہے، لیکن دریائے سوات پر اب سید قوم نے ناجائز قبضہ کرکے ہمیں اپنا زور دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ہائی کورٹ میں ہم نے کیس دائر کیا تھا جو عدالت میں ڈگری ہوچکا ہے۔ سید قوم کے مشران نے بھی دریائے سوات کی زمین پر اپنی ملکیت قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ملکیت ہے۔ پشتون قوم ہم سے زبردستی لینا چاہتی ہے۔دونوں قوموں کے مدمقابل ہونے پر ایس ایچ اومٹہ بخت زادہ خان نے بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ کر دونوں اقوام سے مذاکرات کیے۔ پولیس کی مداخلت پر دونوں اقوام نے عدالتی فیصلے آنے تک کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا معاہدہ کرلیا اور پر امن طور پر دونوں اقوام منتشرہوگئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔