(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی انا شروع ہوگیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرکاری ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ صرف تین مریضوں کو لایا گیا جس کے ساتھ سوات میں امسال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد524 ہوگئی۔ سیدو شریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 7 رہ گئی ہے۔
Swat
