(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ الائی بانڈہ برتھانہ میں بھائی نے بہن کے دیور کے ساتھ مل کر 22 سالہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او چپریال حیات خان کے مطابق 22 سالہ مریم کی شادی دو سال قبل خورشید سے ہوئی تھی جس کی چھ ماہ کی ایک بچی ہے۔ گذشتہ روزمریم کے بھائی ملزم صدام حسین اور دیور خالد نے ان کے گھر سے مریم کو باہر نکال کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے آلہئ قتل برآمد کیا۔ ملزمان نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مقتولہ موبائل فون پر زیادہ باتیں کرتی تھیں جس کی وجہ سے ہم نے مشورہ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔
Swat
