Swat

ڈوغلگو، ناخلف بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل، لاش جنگل میں دفنا دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے ڈوغلگو میں بد بخت بیٹے نے والد کو قتل کرکے لاش جنگل میں دفنادی۔ ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی خان نے ایس ایچ او تھانہ چپریال حیات خان اور انوسٹی گیشن آفیسر رحیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ ڈوغلگو کا 67 سالہ معتبر خان گزشتہ 8 ماہ سے لاپتا تھا۔ اہلِ خانہ نے تین ہفتے قبل ہی پولیس کو اطلاع دی جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اہلِ خانہ سے ہی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ چھوٹے بیٹے اخترحسین کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے راز اگل دیا۔ ملزم اخترحسین نے جائیداد اور رقم کے تنازعے پر با پ کو سر پر پتھر مارکر قتل کردیا تھا اور پھر گدھے پر اس کی لاش لاد کر جبارے کے جنگل میں گڑھا کھود کر دفنایا تھا۔ مقتول کے اہلِ خانہ نے گمشدگی کا ڈراما رچایا اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ بیرون ملک چلے گئے ہوں گے۔ پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر مسخ شدہ لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ملزم نے اپنے باپ پر غیر اخلاقی الزامات عائد کیے ہیں، لیکن اس حوالے سے بھی پولیس تفتیش کررہی ہے۔ اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔