(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک سے غربت مٹانے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے موجودہ حکومت ہرقسم اقدامات کر رہی ہے۔ عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کو سہولیات کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے تاجروں کے مسائل سنے اورکچھ مسائل پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اُن کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔
Swat
