سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سہ روزہ بارش و برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جمعرات کو بیشتر میدانی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش اور اتروڑ، مٹلتان سمیت بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ اور کل ہفتہ کو سوات میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
Swat
