سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی میں ٹریفک کا المناک حادثہ،موٹر کار مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکرانے کے بعد سوات یونیورسٹی کی گاڑی سے ٹکراگئی۔ 3افراد جاں بحق ہوگئے اورسعودی عرب جانے والے نوجوان سمیت دیگر 3افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں ٹیکسی موٹر کار نمبر ایل ای اے 488 اور مخالف سمت سے آنے والی مرغیوں کے پک اَپ ڈاٹسن این سی پی سے تصادم کے بعد کار روڈ پر بے قابو ہوگئی، تو سوات یونیورسٹی کی بس سے ٹکراگئی۔ نتیجتاً سعودی عرب جانے والے نوجوان اعجاز رحیم کا بھائی طارق رحیم ولد کریم محمد سکنہ خوازہ خیلہ،اس کا قریبی رشتہ دار سردارعلی ولد فقیر سکنہ خوازہ خیلہ اور ڈرائیور یحییٰ سکنہ خوازہ خیلہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کار میں سوار دیگر دو افرادسعودی عرب جانے والے اعجاز رحیم ولد کریم محمدسکنہ خوازہ خیلہ اور ساجد ولد دولت مند سکنہ بیدرہ سمیت پک اَپ ڈرائیوراورنگ زیب ولد دوست محمد سکنہ چارسدہ زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو کبل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کانجو پولیس نے تینوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
Swat
