سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرکاری ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ صرف ایک مریض کو داخل کیا گیا۔جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 582ہوگئی۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت ڈینگی سے متاثرہ صرف دو مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Swat
