سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے سردی کی جاری شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ روز کالام اور مالم جبہ میں 6انچ، مہو ڈنڈ میں ایک فٹ اور بالائی پہاڑوں پر دو سے تین فٹ برف باری ہوئی۔ہفتہ کو بھی مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
Swat
