Swat

رسول ؐکی اطاعت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، مولانا محمد اسماعیل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی خیبر پختونخو ا کے نائب امیر مولانا محمد اسماعیل نے کہاہے کہ رسول ؐکی اطاعت و پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ رسول ؐ کی سچی محبت اور عشق ہر مسلمان کی دل میں موجود ہوتا ہے۔ رسول ؐ نے جس دین کو قائم کیا ہے، جماعت اسلامی اسی مشن  کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ اور چارباغ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے حضورؐ کی زندگی مشعلِ راہ ہے۔ رسول ؐ کی بعثت کے بعد دنیا سے جہالت کا خاتمہ اور لوگ امن کی زندگی گزار نے لگے تھے۔ کانفرنسز سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔