سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد بھی ڈینگی مچھر نے اپنا وار جاری رکھتے ہوئے مزید چار افراد کومتاثر کرلیا، جس کے ساتھ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 586 ہوگئی۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سرکاری ہسپتال میں آنے والے چار مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جن کو طبی امداد کے لئے ڈینگی کے مخصوص وارڈ میں داخل کردیا گیا۔
Swat
