Swat

زکوٰۃ کی تقسیم منصفانہ و شفاف بنانے کی خاطر اقدامات کر رہے ہیں، انجینئر عمر فاروق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر عمرفاروق نے کہاہے کہ زکوٰۃ کی تقسیم منصفانہ اور شفاف بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔حق حقدار کو پہنچانے اورمستحقین کی نشاندہی کے لئے نچلی سطح پر منظم طریقے سے فہرستیں مرتب کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے اور مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے صوبائی زکوٰۃ کمیٹی عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ اس ضمن میں 2دسمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زکوٰۃ مستحق اور غریب لوگوں کا حق ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کو ہی ان کا حق دیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔