Swat

بجلی لوشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہر تحصیل کی سطح پر گرڈ بنائیں گے، مراد سعید

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدنے کہاہے کہ تباہ حال معیشت وینٹی لیٹر سے باہر آگئی ہے۔ اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حکومت نے 10 ارب ڈالرکا قرضہ رواپس کیا ہے۔ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ وزیر اعظم کی کوششوں سے پندرہ سو سے زائداوورسیز قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ بجلی کی لوشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہر تحصیل کی سطح پر گرڈ بنائیں گے۔ گیس کی فراہمی سوات کے گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ سوات میں ترقیاتی کاموں کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں بریم پل کے قریب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ این اے فور میں انجینئر نگ، وومن اور ایگریکلچر یونیورسٹی کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے تیار ہیں مگر زمینوں کی فراہمی میں لوگ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔