(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ کے محلہ بسم اللہ میں 60 سالہ شخص کو دوبارہ سہرا پہن کر دولہا بننا نصیب نہ ہوا اور متوقع سسرالیوں کی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ رحیم شاہ کی اہلیہ کا چند ماہ قبل انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے دوسری شادی کرنے کا ارادہ کیا۔شادی کی بات طے ہوئی تھی جس کے بعد جمعہ کو مقامی رسم کے مطابق لڑکی کے خاندان کی عورتیں ان کا گھر دیکھنے آئیں، تو گلی میں چڑھائی کی وجہ سے ہائی ایس آگے نہ جاسکی۔ اس وجہ سے گاڑی سے خواتین کو اتار کر گھر پہنچایا گیا۔ گاڑی کو محلہ کے ایک میدان میں پہنچانے کے لئے رحیم شاہ اور طوطی خان دونوں دھکا دے رہے تھے کہ اس دوران اچانک ہائی ایس پیچھے کی طرف دھکا دینے والے دونوں اشخاص پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں رحیم شاہ جاں بحق اور ان کا ساتھی طوطی خان زخمی ہوگیا۔
Swat
