سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدرا ورچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو مزید مضبوط و فعال بنانے کی ٹھان لی ہے۔ پی ٹی آئی نے جس طرح سیاست میں ہلچل مچائی ہے اور کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا ہے، اس سے پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں لوئردیر سے ایم پی اے ملک لیاقت کی قیادت میں آئے ہوئے قافلے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے اپنے نئے صدر فضل حکیم خان کو ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
Swat
