سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام میں دم گھٹنے سے چارسدہ کے رہائشی دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ مجیب اللہ اور 32 سالہ مشتاق احمد سکنہ چارسدہ کالام میں ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ میں ملازم تھے۔ ان کی رہائش کالام کے مقامی ہوٹل میں تھی۔ گذشتہ رات شدید سردی کی وجہ سے انہوں نے کمرے میں ایل پی جی گیس کا سلینڈر جلایا۔ اس دوران کمرے میں گیس بھر جانے سے دونوں کا دم گھٹ گیا اور جاں بحق ہوگئے۔
