Swat

سوات، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف دفعہ 144 نافذ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے زیرِ دفعہ 144 سی آر پی سی ضلع بھر میں ہر قسم کی ہوائی فائرنگ اور دوسرے فائر ورک پر عرصہ دوماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ اس امر کا اطلاق فوری طور پر ضلع سوات کے طول وعرض میں ہوگا۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں سے مینگورہ شہر میں رات گئے آتش بازی شروع ہوتی تھی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔