سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے سابق تحصیل ناظم بریکوٹ نے فائرنگ کرکے اپنی چھ بچوں کی ماں،اہلیہ سمیت دو خواتین کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سابق تحصیل ناظم گوہر ایوب کی اہلیہ تین ماہ قبل ناراض ہوکر میکے میں تھیں۔ جمعرات کو گوہر ایوب نے زرہ خیلہ شموزئی میں سسرال جاکر اہلیہ کو گھر جانے کے لئے کہا اور انکار پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ مسماۃ(ک) اور اہلیہ کی بھابھی مسماۃ (ث) زوجہ علی رحمان موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ملزم گوہر ایوب پچھلے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر تحصیل کونسلر منتخب ہوئے تھے اور بعد میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر تحصیل ناظم منتخب ہوئے تھے۔
Swat
