(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالطیف نے کارروائی کرتے ہوئے کم گیج پر پٹرول پمپ کو 20 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالطیف نے تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران کورے کے مقام پر پٹرول پمپ کا گیج کم ہونے پر انہوں نے پمپ منیجر محمدسلیم کو بیس ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ انہوں نے اس موقع پر پمپ مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ گیج کو صحیح رکھیں اور کوالٹی کا بھی خیال رکھیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Swat
