(باخبرسوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جمعہ کے روز سوات کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سیدوشریف ائرپورٹ گئے جہاں پر انہوں نے ائرپورٹ کا معائنہ کیا۔ پاکستان ائرفورس کے حکام نے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سیدوشریف ائرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے لئے اس کے رن وے کی مزید توسیع بھی کی جائے گی، تاکہ حج سمیت دیگر انٹرنیشنل پروازیں بھی اسی ائرپورٹ سے شروع کی جاسکیں۔ سوات کی وادی ملم جبہ اور گبین جبہ میں اسکی ریزورٹ اور ریسٹ ہاوئسز کے قیام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات اور چترال میں اسکی ریزورٹ اور ریسٹ ہاؤس کے قیام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چترال نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ وہ سیاحت کو پروان چڑھانے کے لئے ان منصوبوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کریں، تاکہ ان علاقوں کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم ہوسکیں۔
Swat
