سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ امیرخان میں نالے سے پرانا مارٹرگولہ برآمد ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ بنڑبہادرشاہ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نالے میں پرانا مارٹرگولہ پڑاہے، جس پر بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے مارٹرگولہ کو تحویل میں لے کر ناکارہ بنادیا گیا۔
