سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ایک بار پھر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پنجاب سے سے آنے والے بیس کلوگرام تھیلے کی قیمت 920 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہوگئی۔ سواتی آٹا کا تھیلا 830 روپے سے بڑھ کر 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے فلور ملوں کو سواتی آٹا 780 روپے میں فروخت کرنے کے احکامات بھی نظراندازکردیے گئے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملوں سے انہیں سستا آٹا فراہم نہیں کیا جارہا۔ دوسری جانب سوات سے دوسرے اضلاع میں بھی آٹا اور گندم سمگل ہونے کاانکشاف ہوا ہے، لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
Swat
