سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ بہادر بانڈہ میں داماد نے ہونے والی ساس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اختر حسین کی منگنی 61 سالہ مسماۃ(ر) کی بیٹی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بعد میں لڑکی نے ذکرشدہ لڑکے کے ساتھ شادی سے انکار کیا،جس پر ملزم نے چچا سے مل کر متوقع ساس پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
