Swat

سوات کے کھلاڑی کی اپنے خرچہ پر انٹرنیشنل ڈیف مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات کے قوتِ سماعت وگویائی سے محروم کھلاڑی نے اٹلی میں انٹرنیشنل ڈیف مقابلوں میں ذاتی اخراجات پرپاکستان کی نمائندگی کی۔ آفتاب احمدنے دس روزہ انیسویں ڈیف انٹرنیشنل اولمپک کے اسکی انگ مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ان مقابلوں میں سولہ سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سوات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی آفتا ب احمد نے ملم جبہ کی اسکی انگ ریزورٹ پر تربیت حاصل کی ہے۔ قوت سماعت وگویائی سے محروم کھلاڑی آفتاب احمدنے اپنے خرچے پر شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کی اور اٹلی میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرکے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔