Swat

برف باری کے باعث کالام روڈ پر لینڈسلائیڈنگ، ٹریفک معطل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اوربرف باری کے باعث کالام روڈ پر لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک معطل ہوگئی۔ کیدام کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے کالام روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہوگئی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر بھاری مشینری پہنچاکر روڈ کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب برف باری سے بالائی علاقوں میں بند سڑکوں کی بحالی کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں،جس کے باعث پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔منگل کو میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔