(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادئی ملم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے علاقے کے 60 بچوں کو اسکی انگ کی تربیت کا آغاز کردیا گیا۔ ان بچوں کی تربیت کے لئے بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کے لئے کوچ کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے۔ وادئی ملم جبہ کی اسکی انگ ریزورٹ پر وہاں کے بچوں جن میں مقامی بچیاں بھی شامل ہیں، کو پاک فوج کی جانب سے تربیت کے لئے تمام تر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ بچوں کی یہ تربیت ایک ماہ تک جاری رہے گی، جس کے بعد یہ بچے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسکی انگ کے میدان میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
Swat
