Swat

یک نہ شد دو شد، ملم جبہ میں جیپ کو نکالنے والا کرین بھی گر گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ میں گرنے والے جیپ کو نکالنے والا کرین بھی ٹائر پھسلنے سے گر گیا۔ گذشتہ روز ملم جبہ میں ایک ٹی زیڈ جیپ جو بغیر چین کے جارہا تھا، پھسل کر کھائی میں گرگیا، تاہم درختوں میں پھنسنے کی وجہ سے جیپ میں موجود افراد زخمی نہیں ہوئے۔ ان کو پولیس اور مقامی لوگوں نے بحفاظت نکال لیا۔ جیپ کو سڑک پر لانے کے لئے کرین کو لایا گیا، تاہم وہ بھی پھسل کر کھائی میں گر گیا۔ تاہم ڈرائیور زخمی ہونے سے بچ گیا۔ واقعہ کے وقت ایک سیاح نے حادثات کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جو لاکھوں افراد نے دیکھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔