سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے اورپورا خاندان اجڑنے پر دوسرے روز بھی علاقہ میں سوگ کا عالم تھا۔ مختلف علاقوں کے لوگ فاتحہ خوانی کے لئے آتے رہے۔ گذشتہ روز ایک زیر تعمیر پلازہ گرنے سے عنایت اللہ، ان کی اہلیہ اور دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے تھے جس پر پورا شہر افسردہ ہے۔
Swat
