سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے کالج چوک میں دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ حیدر علی کے پلاسٹک سٹور میں رات گئے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کے پلاسٹک کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ترجمان اکرام خان کے مطابق اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
Swat
