سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) حلال فوڈ اتھارٹی سوات نے مٹہ میں گودام پر چھاپا مار کرتین ہزار کلو گرام چائنہ سالٹ برآمد کرلیا۔ اہلکاروں نے مصالحے کے گودام پر چھاپا مارا، جہاں پر بھاری کھیپ میں ممنوعہ چائینہ سالٹ موجود تھا، جس کو دیگر فیکٹریوں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گودام سیل کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
