Swat

چارباغ مجسٹریٹ کی عدالت میں فریقین کے درمیان جھگڑا، دو افراد زخمی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    زمین کے تنازعہ پر چارباغ مجسٹریٹ کی عدالت میں آنے والے فریقین کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پیشی کے لئے آنے والے فریقین کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی جس پردونوں فریقین کے درمیان جھگڑے اور چاقو کے وار سے ظہور الدین ولد علی شاہ اور زین اللہ شاہ ولد صاحب شاہ ساکنان کشورہ ملم جبہ زخمی ہوگئے۔ان کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔