سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوا ت کی وادئی ملم جبہ میں مارچ کے آخری ایام میں بھی برف باری کا سلسلہ شرو ع ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں موسلادھار بارش سے سردی لوٹ آئی۔ وادئی ملم جبہ میں مارچ کے آخری ایام میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا۔ وادی میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سردی لوٹ آنے پر لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔
Swat
