سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں لاپتا شخص کی لاش پندرہ دن بعد بھی نہ مل سکی۔ 20 مارچ کو تین دوست موٹر کار میں کالام سے واپس خوازہ خیلہ آرہے تھے کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مانکیال بحرین میں دریائے سوات میں جا گری تھی۔ بعد میں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے دو افراد انور اور بختور کی لاشیں نکالی تھیں، تاہم ابھی تک لاپتا شخص شاہد کی لاش نہ مل سکی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد اکرام کے مطابق ریسکیو اہلکار وں کی جانب سے دریائے سوات میں آپریشن جاری ہے۔
Swat
