سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کوروناوائرس سے بچاؤ اور پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت سیدو شریف کیجولٹی ہسپتال کے داخلی راستے پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹ لگا دیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے اس موقع پر کہا کہ اس گیٹ کو داخلی دروازے پر نصب کرنے کا بنیادی مقصد اندرآنے والے ہر فرد پر آٹومیٹک طریقہ سے جراثیم کش سپرے کیاجائے گا۔اس سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کے ذریعے ہسپتال میں آنے والے ہرفرد کی کلورونیشن ممکن ہوسکے گی۔
Swat
